بجلی فی یونٹ 86 پیسے سستی ، صارفین کو اکتوبر کے بلوں میں ریلیف ملے گا

ہم نیوز  |  Oct 25, 2024

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 86 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 70 پیسے کمی کا امکان

سی پی پی اے نے 57 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، صارفین کو ریلیف اکتوبر کے بلوں میں دیا جائے گا، جن صارفین کو بل موصول ہو چکے ہیں انہیں ریلیف نومبر کے بلوں میں دیا جائے گا۔

بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق لائف لائن، پری پیڈ، کے الیکٹرک صارفین، الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر نہیں ہو گا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More