ہم جسٹس یحییٰ کی مخالفت کیوں کریں؟ شوکت یوسفزئی قیادت پر پھٹ پڑے

سچ ٹی وی  |  Oct 24, 2024

چیف جسٹس پاکستان کے تقررکیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی سے پی ٹی آئی کے بائیکاٹ پر شوکت یوسفزئی نے قیادت پر تنقید کی۔

ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے چیف جسٹس کے تقرر کے لیے قائم کمیٹی سے بائیکاٹ کے فیصلے پر پی ٹی آئی کے واٹس ایپ گروپ میں پارٹی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

شوکت یوسفزئی نے مؤقف اختیار کیا کہ پارلیمانی کمیٹی سے پارٹی کے بائیکاٹ کا فیصلہ درست نہیں تھا جب کہ ان کی جانب سے قیادت کو جسٹس یحییٰ آفریدی کی مخالفت نہ کرنےکی تلقین بھی کی گئی۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کو پارلیمانی کمیٹی کےاجلاس میں شرکت کرنا چاہیے تھی، شرکت نہیں کرنی تھی تو وفاقی حکومت سےآئینی ترمیم پربات چیت کیوں کی؟

انہوں نے مزید کہا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کا صاف ستھرا کردار رہا ہے، ان کی مخالفت کرکے ہم کیوں اپنے لیے مشکلات پیدا کریں؟

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More