عدالت کا عمران خان کے چیک اپ کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم

ہم نیوز  |  Oct 24, 2024

اسلام آباد: عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیک اپ کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کو بانی پی ٹی آئی کے میڈیکل چیک اپ کیلئے بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا۔ عدالت نے میڈیکل بورڈ میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان کو بھی شامل کرنے کا حکم دیا۔

عدالت کے جاری کردہ حکم کے مطابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز میڈیکل بورڈ تشکیل دے کر رپورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرائیں۔ اور عدالتی آرڈر کی کاپی سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھی عملدرآمد کے لیے بھیجی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: بی این پی سربراہ اختر مینگل کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بانی پی ٹی آئی کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹائی جاتی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے میڈیکل بورڈ کا فیصلہ جاری کیا۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے ذاتی معالجین سے میڈیکل چیک کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More