چیف جسٹس کے تقرر کیلئے کمیٹی سے پارٹی کے بائیکاٹ کا فیصلہ درست نہیں تھا’ شوکت یوسفزئی

ہم نیوز  |  Oct 24, 2024

 پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہےکہ چیف جسٹس پاکستان کے تقررکیلئےقائم پارلیمانی کمیٹی سے پارٹی کے بائیکاٹ کا فیصلہ درست نہیں تھا۔ 

ایک انٹرویو  کے دوران شوکت یوسفزئی نے چیف جسٹس کے تقرر کے لیے قائم کمیٹی سے بائیکاٹ کے فیصلے پر پی ٹی آئی کے واٹس ایپ گروپ میں پارٹی قیادت کو شدید  تنقید کا نشانہ بنایا۔

ذاتی مفادات کیلئے وفاداریاں بدلنے والوں سے حساب لیں گے، علی امین گنڈا پور

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ پارلیمانی کمیٹی سے پارٹی کے بائیکاٹ کا فیصلہ درست نہیں تھا جب کہ ان کی جانب سے قیادت کو جسٹس یحییٰ آفریدی کی مخالفت نہ کرنےکی تلقین بھی کی گئی۔

انہوں  نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کو پارلیمانی کمیٹی کےاجلاس میں شرکت کرنا چاہیے تھی، شرکت نہیں کرنی تھی تو وفاقی حکومت سےآئینی ترمیم پربات چیت کیوں کی؟ جسٹس یحییٰ آفریدی کا صاف ستھرا کردار رہا ہے، ان کی مخالفت کرکے ہم  اپنے لیے  مشکلات پیدا کریں؟

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More