توہین عدالت کیس ، عمران خان کو آج عدالت پیش کرنے کا حکم

ہم نیوز  |  Oct 24, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آج عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے بانی پی ٹی آئی سے جیل ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔  درخواست گزار کی جانب سے فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے استفسار کیا آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ حکومت ایک نوٹیفکیشن سے انصاف کی فراہمی کا عمل روک سکتی ہے؟ جس پر اسٹیٹ کونسل نے کہا عدالت کی سماعتیں نہیں ہو رہی تھیں اس لیے ان کی ملاقات نہیں کرائی گئی۔

ذاتی معالج سے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے میں کیا حرج ہے ؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ بانی پی ٹی آئی کو عدالت نہیں لائیں گے تو وجہ بتائیں گے، جس سکیورٹی تھریٹ کی وجہ سے نہیں لائیں گے اس سے متعلق عدالت کو مطمئن کریں گے۔

اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ پنجاب حکومت نے لا اینڈ آرڈر صورتحال پر ملاقاتوں پر پابندی لگائی ہے، جسٹس اعجاز اسحاق نے کہا کہ وکلا کی ملاقاتوں پر بھی پابندی لگا دی گئی؟ جس نے یہ نوٹیفکیشن ایشو کیا اس نے بھی توہینِ عدالت کی ہے، حکومتِ پنجاب نے اگر وکلاء کی ملاقات روکی تو توہینِ عدالت کی ہے۔

عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے عدم پیشی، انٹرنیٹ سے متعلق رپورٹ طلب

اس سے قبل عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ وکلاء کی آن لائن میٹنگ کرانے کا حکم دے دیا تو ایڈیشنل اٹارنی جنرل نےاس آرڈر پر اعتراض اٹھا دیا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ توہین عدالت کیس میں عدالت ایسا آرڈرپاس نہیں کر سکتی۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More