اسٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین سطح پر ، ڈالر کی قیمت میں بھی کمی

ہم نیوز  |  Oct 24, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی کا رجحان ، انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر بھی مزید سستا ہو گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس میں تھوڑی دیر بعد زبردست تیزی آ گئی ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 476 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 87 ہزار 671 پوائنٹس پرپہنچ گیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، 86 ہزار کی حد بحال ، ڈالر مزید سستا

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ، کاروبار کے آغاز پر ڈالر 4 پیسے سستا ہونے کے بعد 277 روپے 70 پیسے پر آ گیا۔

گزشتہ روز بھی پہلے سیشن میں ڈالر سستا ہوا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر قیمت میں اضافہ ہوا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More