ہالی ووڈ کے ایوارڈ یافتہ موسیقار سائمن فرینگلن نے جدہ کے سٹارز ایونیو مال کے AMC سنیما کے ہال میں موسیقی سے متعلق پروگرام میں حصہ لیا۔عرب نیوز کے مطابق ریڈ سی فلم فاؤنڈیشن کے اہم اقدام کے طور پر ریڈ سی لیبز کے زیراہتمام’ سکورنگ اے ہالی وڈ بلاک بسٹر‘ تقریب میوزک اور ساؤنڈ پروگرام کا حصہ تھی۔ہالی وڈ کی معروف فلم ’اوتار: دی وے آف واٹر‘ سمیت چند معروف فلموں کے لیے ساؤنڈ ٹریکس کمپوز کرنے والے سائمن فرینگلن نے حاضرین کو فلمی دنیا میں اپنے کیریئر کی جھلک پیش کی۔موسیقار سائمن فرینگلن کی فلم اوتار: دی وے آف واٹر‘ ہالی وڈ کی اب تک کی تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کے طور پر مانی جاتی ہے۔اسٹیج پرفارمنس کے دوران انہوں نے فلم ’اوتار: دی وے آف واٹر‘ کے کلپس کے ساتھ فلم میں میوزک کمپوزنگ کی مہارت کا اظہا کیا۔سائمن فرینگلن نے جدہ میں موسیقی کے اپنے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے علاقے کے ثقافتی تناظر کو فلم سے جوڑنے پر بات کی۔ ہالی وڈ کے موسیقار نے بتایا ’ میں افریقہ اور ایشیا کے بہت سے موسیقاروں سے رابطے میں رہتا ہوں اور موسیقی کی خوبصورتی یہ ہے کہ اس کی کوئی سرحدیں نہیں۔میں ہر موسیقار کو منفرد پس منظر سے متاثر کرنے کی ترغیب دیتا ہوں جو ان کے منفرد انداز کو ابھارنے میں اہم ثابت ہوتا ہے۔عالمی موسیقاروں کو اتنا ہی پسند کرتا ہوں جتنا اپنی موسیقی کو پسند کرتا ہوں۔ فوٹو عرب نیوزفرینگلن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ’موسیقی ایک عالمگیر زبان ہے اور میں سعودی عرب، جنوبی افریقہ، مالی، چین اور دیگر ممالک کے موسیقاروں کی تعریف کرتا ہوں اور اتنا ہی پسند کرتا ہوں جتنا میں اپنی موسیقی کو جانتا اور پسند کرتا ہوں۔موسیقی کی دنیا میں آنے کی سب سے اہم اور حقیقی خوشی یہی ہے کہ یہ ایسا فن ہے جو دنیا بھر میں جغرافیائی سرحدوں کی رکاوٹوں کے بغیر ہے۔کسی بھی فلم کے ڈائریکٹر کے ساتھ باہمی تعاون کے ساتھ پروجیکٹ میں ان کے وژن کو پورا کرنے کے لیے ایک کمپوزر کے طور پر اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو کام میں شامل کرنے کی وضاحت کی۔اسٹیج پر فلم ’اوتار: دی وے آف واٹر‘ کے کلپس کے ساتھ کمپوزنگ کی مہارت دکھائی۔میرے لیے یہ ضروری ہے کہ اپنے مجموعی تجربے کے ساتھ فلم کو موسیقی کے ذریعے مزید بہتر بنانے کی کوشش کروں۔فلم میں موسیقی کی جذباتی طاقت کا ذکر کرتے ہوئے سائمن نے ’اوتار: دی وے آف واٹر‘ میں اس مخصوص لمحے کا ذکر کیا جس میں فلم کے مرکزی کردار ’نیٹیری‘ کا گانا شامل تھا جس میں غمگین لمحات کو میوزک کی مدد سے پیش کیا گیا۔