عالمی برداری نے جنگ بندی کیلئے مؤثر کردار ادا نہیں کیا، وزیر اعظم

ہم نیوز  |  Oct 23, 2024

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی برداری نے جنگ بندی کے لیے مؤثر کردار ادا نہیں کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے فلسطینی طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی طلبا اپنے دوسرے گھر پاکستان آئے ہیں۔ اور ہمارے دل آپ کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے بے گناہ فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے۔ جبکہ اسرائیلی جارحیت میں 43 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ آپ مہمان نہیں ہمارے بھائی ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ فسلطین میں اسرائیلی بربریت پر دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ جبکہ فلسطین میں شہر کے شہر اور گاؤں کے گاؤں تباہی کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ سلامتی کونسل کی قراردادیں اور عالمی عدالت انصاف بے بس نظر آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برداری نے جنگ بندی کے لیے مؤثر کردار ادا نہیں کیا۔ اسرائیل نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا تاہم مشکل کی اس گھڑی میں ہم فلسطینی اور لبنانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں نجی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹس لگانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

وزیر اعظم نے کہا کہ فلسطینی طلبا کو تعلیم کے لیے پاکستان میں تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اور فلسطینی طلبہ کو سرکاری اخراجات پر تعلیم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 145 فلسطینی طلبا کی موجودگی شروعات ہیں جبکہ مزید فلسطینی طلبا کو پاکستان لانے کے لیے اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More