ایم این اے رعنا انصار کا جوان بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

ہم نیوز  |  Oct 23, 2024

ایم کیو ایم پاکستان کی رکن قومی اسمبلی رعنا انصار کا جوان بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق صبح سویرے کلفٹن انڈر پاس کے قریب گاڑی تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہوکر قلابازی کھاتے ہوئے الٹ گئی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوارنوجوان شاہ زیب جاں بحق اوراس کا دوست الیاس زخمی ہوگیا۔

نامزد نہ ہونے والے ججز بھی عدلیہ میں رہیں گے،خواجہ آصف

شاہ زیب ایم کیو ایم پاکستان کی خاتون رکن قومی اسمبلی بیگم رعنا انصار اور مرحوم سینئر صحافی سید انصار علی نقوی کا سب سے چھوٹا بیٹا تھا۔پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی نوجوان کی میت ورثا کے حوالے کردی ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے رعنا انصار کے بیٹے کی وفات پر اظہار افسوس کیا، انہوں نے کہا رعناانصار اور ان کے اہلِخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایم این اے رعنا انصار کے بیٹے کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا،انہوں نے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی و تعزیت کیا۔

زین قریشی، اسلم گھمن، مقداد علی خان اور ریاض فتیانہ کو شوکاز نوٹس جاری

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی رکن قومی اسمبلی رعنا انصار کے بیٹے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے رعنا انصار اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ رعنا انصار کے جواں سال بیٹے کی اچانک موت کی خبر سن کر دلی دکھ ہوا ہے۔

نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کےکیرئیر پر ایک نظر

دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں رعنا انصار کے غم میں برابر کا شریک ہوں، اللّٰہ تعالیٰ رعنا انصار اور ان کے اہل خانہ کو دکھ کی اس گھڑی میں صبرِ جمیل عطا فرمائے۔سپیکر نے اللّٰہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More