انڈیا کی ’جعلی عدالت‘ جہاں اصل کیسز کے فیصلے بھی ہوئے اور ضمانتیں بھی

اردو نیوز  |  Oct 23, 2024

انڈین ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں جعلی عدالت لگانے کے الزام پر ایک شہری کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انڈیا ٹو ڈے کے مطابق احمد آباد کے ایک شہری کو مبینہ طور پر ٹریبونل قائم کرنے، خود کو سرکاری ثالث کے طور پر ظاہر کرنے اور مقدمات کو نمٹانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے شخص کی شناخت موریس سیموئل کے طور پر ظاہر کی گئی ہے۔

چھان بین سے یہ معلوم ہوا ہے کہ زیرِ حراست شخص نے سنہ 2019 میں زمینی تنازع کے متعلق حکم نامہ جاری کیا جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ خود ساختہ عدالت پانچ برسوں سے کام کر رہی تھی۔

جعلی عدالت کا بھانڈہ اُس وقت پُھوٹا جب زمینی تنازع کا مقدمہ احمد آباد کی سول عدالت میں دوبارہ زیرِ سماعت آیا۔

سول عدالت کے رجسٹرار کی شکایت کے بعد جعلی عدالت قائم کرنے والے شخص کے خلاف انڈین قوانین کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Ahmedabad, Gujarat: One Maurice Samuel Christian Nao presented himself as a legally appointed mediator by making false claim statements and arbitration proceedings in the cases going on against his clients and presenting them as genuine in the reputed court and providing illegal… pic.twitter.com/PQj96UI0WT

— ANI (@ANI) October 22, 2024

پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ملزم خود مقدمات اور تنازعات تلاش کرتا تھا اور پھر سادہ لوح افراد کو پھنسا کر اپنی ہی سول عدالت میں مقدمہ چلاتا تھا۔

ملزم ان مقدمات کو نمٹانے کا باقاعدہ معاوضہ بھی وصول کرتا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم خود کو سرکار کی جانب سے تعینات کردہ رجسٹرار ظاہر کرتا تھا اور اس نے اپنے دفتر کو عدالت کا روپ دے رکھا تھا۔

ملزم اپنے ’سائلین‘ کو اس جعلی عدالت میں لاتا اور اپنی مرضی کے فیصلے سُناتا۔

پولیس کے مطابق اس سارے عمل کے دوران ملزم کے ساتھی اور ملازمین عدالتی عملہ اور وکیل بن کر عدالت میں موجود رہتے تاکہ اس جعلی منظرنامے کو حقیقت کا رنگ دے سکیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More