جسٹس یحییٰ آفریدی کی چیف جسٹس سے ملاقات ، جسٹس منصور کے چیمبر بھی آمد

ہم نیوز  |  Oct 23, 2024

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور نئے تعینات ہونے والے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات چیف جسٹس چیمبر میں ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو مبارکباد پیش کی۔

صدر مملکت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دیدی

ذرائع نے بتایا کہ جسٹس یحییٰ نے مقدمات کی سماعت کے بعد چیف جسٹس سے دوسری ملاقات بھی کی، دونوں ججز میں پہلی ملاقات آج مقدمات کی سماعت سے قبل ہوئی۔

علاوہ ازیں جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس منصور علی شاہ کے چیمبر میں بھی گئے۔ جسٹس یحییٰ آفریدی کو ان کے چیمبر کے سٹاف نے بھی مبارکباد دی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More