لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا

ہم نیوز  |  Oct 23, 2024

صوبائی دارالحکومت میں آلودگی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہونے لگا ہے جس سے لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔

شہر میں اسموگ کی اوسط شرح 500 کی خطرناک حد سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ آلودگی کی بڑھتی شرح بیماریوں کا سبب بننے لگی، آنکھوں میں جلن، سانس لینے میں دشواری جیسی بیماریاں تیزی سے لاہور میں پھیلنے لگی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ اور محکمہ موسمیات کی جانب سے جلد شہر میں مصنوعی بارش کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ ماہرین ماحولیات کے مطابق آلودگی پھیلانے میں سب سے مرکزی کردار دھواں چھوڑنے والی وہیکلز کا ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں، موٹر سائیکل رکشے، لوڈر رکشے شہر کی سڑکوں پر بغیر کسی لائسنس اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے کھلے عام سموگ کی شرح میں اضافہ کرنے لگے۔

دوسری جانب شہر لاہور کا آج کم سے کم درجہ حرارت 22 جبکہ زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد تک جا پہنچا، رواں دنوں شہر لاہور میں بارش برسنے کے کوئی امکانات نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More