نیپرا نے کے الیکٹرک کے آئندہ 7 سال کے جنریشن ٹیرف کی منظوری دے دی

سچ ٹی وی  |  Oct 23, 2024

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے آئندہ 7 سال کے جنریشن ٹیرف کی منظوری دے دی۔ کے الیکٹر ک کے جنریشن ٹیرف ڈیزل پر 44 روپے 33 پیسے سے 50 روپے 75 پیسے فی یونٹ تک منظوری دی گئی ہے۔

بجلی استعمال ہو نہ ہو کپیسٹی پیمنٹ کرنا پڑےگی، نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا۔ کے الیکٹر ک کے جنریشن ٹیرف ڈیزل پر 44 روپے 33 پیسے سے 50 روپے 75 پیسے فی یونٹ تک منظوری دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ایل این جی پر جنریشن ٹیرف20 روپے67 پیسے سے 41 روپے75 پیسے فی یونٹ تک منظور کیا گیا۔

فرنس آئل پرجنریشن ٹیرف 33 روپے 31 پیسے سے 34روپے 64 پیسے فی یونٹ تک مقرر کیا گیا ہے جب کہ گیس پر فی یونٹ جنریشن ٹیرف6 روپے 83 پیسے سے9 روپے 62 پیسے تک مقرر کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More