ذاتی معالج سے بانی پی ٹی آئی کے معائنے میں کیا حرج ہے ؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

ہم نیوز  |  Oct 22, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ذاتی معالجین سے معائنہ کرانے کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کر دیا۔

عدالت عالیہ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی ، خالد یوسف ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ 15 اکتوبرکو پمز میڈیکل بورڈ نے چیک اپ کیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس گل حسن اورنگزیب ، جسٹس طارق اور جسٹس ارباب طاہر کی کاز لسٹ منسوخ

جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ آپ لوگوں کو فرق کیا پڑتا ہے، ایشو کیا ہے؟ اگر ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کریں تو کیا حرج ہے ؟۔

جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو کل کے لیے نوٹس کر رہا ہوں ، کل فیصلہ کروں گا، بعد ازاں عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More