کوئٹہ میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں اضافہ

ہم نیوز  |  Oct 21, 2024

کوئٹہ میں سبزیوں کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں، صوبائی دارالحکومت میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

کوئٹہ میں ٹماٹر فی کلو دو سو سے ڈھائی سو روپے میں فروخت ہو رہا ہے، پیاز کی فی کلو میں 70 روپے کا اضافہ ہونے سے قیمت 150 روپے کلو تک پہنچ گئی۔

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے سرد علاقوں میں سبزی سیزن ختم ہونے کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہواہے، انہوں نے آنے والوں دنوں میں سبزی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

یاد رہے کہ ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر0.28 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 15.02 فیصدکا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس) کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ بارے ہفتہ وار رپورٹ (ایس پی آئی) کے مطابق 17 اکتوبرکو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں 9ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 595 روپے پر مستحکم

اس کے برعکس 19 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ہفتہ رفتہ میں پیاز کی قیمت میں 7.02 فیصد، کیلا 2.83 فیصد، گڑ 1.82 فیصد، آلو 1.15 فیصد، دال ماش 0.72 فیصد، اری چاول 0.40 فیصد، چینی0.27 فیصد اور باسمتی چاول کی قیمت میں 0.09 فیصدکی کمی ہوئی۔

اس کے برعکس ٹماٹر کی قیمت میں 26.24 فیصد، دال مونگ 9.86 فیصد، دال چنا 3.15 فیصد، آٹا 2.10 فیصد، ڈیزل 2.01 فیصد، ایل پی جی 1.50 فیصد، لہسن 1.31 فیصد، چکن 0.96 فیصد، انڈے 0.68 فیصد، سرسوں کا تیل 0.65 فیصد اور جلانے کی لکڑی کی قیمت میں 0.35 فیصدکی کمی ہوئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More