آئینی ترمیم، یکم جنوری 2028 تک سود کے خاتمے کی شق متفقہ طور پر منظور

ہم نیوز  |  Oct 21, 2024

26 ویں آئینی ترمیم میں سود ی نظام کے خاتمے سے متعلق شق بھی منظور کر لی گئی۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے بھی ترامیم پیش کیں جس کی ایوان نے کثرت رائے سے منظوری دی جس کے تحت یکم جنوری 2028 تک سود کو مکمل طور پر ختم کردیا جائے گا۔

جمعیت علمائے اسلام نے آئین کے آرٹیکل 38 کے پیراگراف ایف میں ترمیم کی تجویز پیش کی جس میں کہا گیا کہ سودی نظام کا خاتمہ جتنا جلدی ممکن ہو کیا جائے گا۔

سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی 26 ویں آئینی ترمیم منظور

حکومت کی حمایت پر ایوان نے آرٹیکل 38 میں ترمیم منظور کرلی، 65 ارکان نے حق میں ووٹ دیا جبکہ مخالفت میں کوئی ووٹ نہ پڑا۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ الحمداللہ سینیٹ نے پاکستان سے سود کے خاتمے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More