آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ ، بی این پی مینگل کے 2 سینیٹرز سے استعفے طلب

ہم نیوز  |  Oct 21, 2024

بی این پی مینگل کے سربراہ اخترمینگل نے کہا ہے کہ ہمارے سینیٹرزنےپارٹی فیصلےکی خلاف ورزی کی، اگرکل تک ہمارے سینیٹرزنےاستعفے پیش نہیں کیےتوسی ای سی کمیٹی میں فیصلہ کریں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ لوگوں سےزبردستی ووٹ لیےگئے۔آج سینیٹ نہیں سرکس کا اجلاس تھا، ہمارے سینیٹرزکوسکیورٹی پروٹوکول میں لاکرووٹ ڈلوایا گیا۔

قبل ازیں اختر مینگل کو سینیٹ گیلری سے نکال دیا گیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے سب کی چوری پکری تو حکومتی وزرا کے پسینے نکل گئے۔

مجھے خاتون سیکیورٹی اہلکار نے گیلری سے نکالا۔ میرا اپنی پارٹی کے اغوا شدہ ارکان سے آمنا سامنا ہو رہا تھا۔

واضح رہے  سینیٹر نسیمہ احسان اور سینیٹر قاسم رونجھو نے اختر مینگل کی مخالفت کے باوجود آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ کاسٹ کیا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More