عدلیہ کے کردار پر نواز شریف کا دکھ بھرا شعر

ہم نیوز  |  Oct 21, 2024

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ( ن )کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ عدلیہ کے ہاتھوں بہت دکھ اٹھائے ہیں اسی حوالے سے ایک شعر پڑھنا چاہتا ہوں۔

سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی 26 ویں آئینی ترمیم منظور

قومی اسمبلی میں خواجہ آصف کے خطاب کے فوراً بعد نواز شریف کھڑے ہو گئے اور کہا کہ میں خواجہ صاحب کو لکھ کر ایک شعر دینا چاہتا تھا مگر انھوں نے جلدی سے اپنی تقریر ختم کردی،انھوں نے شعر پڑھا کہ

ناز وانداز سے کہتے ہیں جینا ہوگا

زہر بھی دیتے ہیں تو کہتے ہیں پینا ہو گا

جب میں پیتا ہوں تو کہتے ہیں مرنا ہوگا

جب میں مرتا ہوں تو کہتے ہیں جینا ہوگا

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More