”دِھی رانی پروگرام“کیلئے درخواستوں کی وصولی شروع

ہم نیوز  |  Oct 20, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام ”دِھی رانی پروگرام“کیلئے درخواستوں کی وصولی شروع ہو گئی جو پانچ نومبر تک جاری رہے گی۔

درخواستیں آن لائن پورٹل cmp.punjab.gov.pkپر وصول کی جائیں گی۔متعلقہ ضلع کا ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر آفس درخواست گزاروں کی معاونت کرے گا۔

لاہورمیں مصنوعی بارش کے انتظامات مکمل

شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر آفس کی ٹیمیں تصدیقی عمل مکمل کریں گی۔

پروگرام کے تحت نئے شادی شدہ جوڑوں کے لئے ایک لاکھ روپے سلامی بذریعہ بینک آف پنجاب اے ٹی ایم کارڈ، شادی کی تقریب میں کھانا، فرنیچر، کپڑے اور ڈنر سیٹ سمیت روز مرہ استعمال کی اشیاء کا تحفہ دیا جائے گا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More