فیصل واوڈا کا پی ٹی آئی میں فاردوڑ بلاک بننے کا دعویٰ

ہم نیوز  |  Oct 20, 2024

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں فاورڈ بلاک بننے کا دعویٰ کر دیا۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو پتہ ہونا چاہیے یہ سب پلان کا حصہ تھا۔ اور اگر اپوزیشن تھی تو اس ترمیم کے خلاف ووٹ دے دیتے۔

انہوں نے کہا کہ سمجھ جائیں پی ٹی آئی کے بھگوڑے پھر بھاگ گئے ہیں اور پی ٹی آئی کا فارورڈ بلاک بن گیا ہے۔ جسے زیرک سیاستدان لیڈ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم پر پی ٹی آئی کا بائیکاٹ ان کا حق ہے، مولانا فضل الرحمان

فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے کہا تھا ایم کیو ایم کی طرح پی ٹی آئی پاکستان بھی بنے گی۔ اور سمجھنا چاہیے 9 مئی کی جماعت سے بات کرنے کی ضرورت نہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More