بی جے پی رہنما کے بیٹے نے پاکستانی لڑکی سے شادی کرلی

ہم نیوز  |  Oct 20, 2024

بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر تحسین شاہد کے بیٹے نے پاکستانی لڑکی سے شادی کرلی۔

بھارتی سیاستدان کے بیٹے کی پاکستانی لڑکی کے ساتھ آن لائن نکاح کی تقریب منعقد ہوئی،بھارتی نوجوان محمد عباس حیدر اور پاکستانی لڑکی اندلیپ زہرا کی شادی پہلے سے طے تھی لیکن دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے باعث لڑکی کو ویزا نہ مل سکا جس کے باعث دونوں نے آن لائن شادی کرلی۔

لاہورمیں مصنوعی بارش کے انتظامات مکمل

دلہن کی والدہ شدید بیماری کے باعث آئی سی یو میں تھیں اور سفری پابندیوں کے باعث مسئلہ پہلے ہی درپیش تھا، جس کے بعد دلہے کے اہلخانہ نے شادی کی تقریب آن لائن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔

جمعے کی شب دلہے کے اہل خانہ مقامی طور پر جمع ہوئے، جبکہ دلہن کا خاندان لاہور سے آن لائن شادی کی تقریب میں شامل ہوا۔

بابر اعظم کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنی چاہیے، وریندر سہواگ کا مشورہ

محمد عباس حیدر نے اب امید ظاہر کی ہے کہ ان کی اہلیہ کو بغیر کسی پریشانی کے جلد ہی بھارتی ویزا مل جائے گا، دونوں کی آن لائن شادی اس وقت سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More