لاہور نے آلودگی میں دنیا بھر کے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا

ہم نیوز  |  Oct 20, 2024

چھٹی کے باوجود صوبائی دارالحکومت لاہور میں فضائی آلودگی میں کمی نہ آسکی۔

شہر میں سموگ کی اوسط شرح 409 ریکارڈ کی گئی ہے، برکی روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 593، ڈی ایچ اے کے علاقے کا اے کیو آئی 451 جبکہ ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 416 پر پہنچ چکا ہے۔

روسی وزیر خارجہ کا آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ متوقع

محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 21 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ شہر میں ہوا کی رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

واضح رہے سموگ سے نمٹنے کیلئے لاہورمیں مصنوعی بارش کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More