لاہورمیں مصنوعی بارش کے انتظامات مکمل

ہم نیوز  |  Oct 20, 2024

لاہورمیں اسموگ سے بچاؤ کے لئے مصنوعی بارش کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسموگ سے بچاؤ کیلئے بوقت ضرورت مصنوعی بارش کی جائے گی،مصنوعی بارش اور دیگر اقدامات کے لئے وسائل بھی مہیا کر دئیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ موسمیات کی معاونت سے مصنوعی بارش کی جائے گی،اسموگ کی شدت کی صورت میں تمام انتظامی اقدامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

بین الاقوامی معیار کے مطابق مصنوعی بارش کے حوالے سے عمل کیا جائے گا،انہوں نے مزید بتایا ایک بار مصنوعی بارش پر 50 سے 70 لاکھ روپے خرچ آئے گا۔

زہریلا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، کارخانوں اور ذرائع کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،زہریلے دھوئیں سے بچاؤ کے اقدامات سے ماحول بہتر کر لیں تو مصنوعی بارش کی ضرورت نہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More