پی ٹی آئی کا 9 ارکان اسمبلی اور 2 سینیٹرز سے رابطہ منقطع

ہم نیوز  |  Oct 20, 2024

پاکستان تحریک انصاف کا اپنے 11 پارٹی ارکان کے ساتھ رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے 2 سینیٹرز اور 9 ارکان قومی اسمبلی سے قیادت کا رابطہ نہیں ہو پا رہا۔ پی ٹی آئی قیادت کو کوشش کے باوجود رابطے میں کامیابی نہ مل سکی۔

ہمارے 2 سینیٹرز حکومت کو پیارے ، شاید آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینگے ، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے 7 ارکان اسمبلی جبکہ بیرسٹر گوہر نے 2 سینیٹرز سے رابطہ نہ ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق زین قریشی، ظہور قریشی، اسلم گھمن، عثمان علی، ریاض فتیانہ، مقداد حسین، چوہدری الیاس ، اورنگزیب خان کھچی اور مبارک زیب ، سینیٹرز زرقا سہروردی اور فیصل سلیم سے رابطہ نہیں ہو رہا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More