بلوچستان اسمبلی کے اقلیتی رکن ایس ایم پیٹرک طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

ہم نیوز  |  Oct 20, 2024

بلوچستان اسمبلی کےا قلیتی رکن ایس ایم پیٹرک طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ 

اہل خانہ کے مطابق ایس ایم پیٹرک طویل عرصے سے بیمار تھے اور وہ کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

خیال رہے ایس ایم پیٹرک مسلم لیگ ن کی طرف سے بلوچستان اسمبلی میں اقلیتی نشست پر ممبر تھے۔

مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سینئر رہنما چوہدری محمد عزیز انتقال کر گئے

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے رکن صوبائی اسمبلی ایس ایم پیٹرک کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایم پیٹرک مخلص سیاسی و سماجی رہنما تھے۔

وزیرا علیٰ نے کہا کہ مرحوم نے ہمیشہ معاشرتی و سماجی ترقی اور اقلیتوں کی بہبود کیلئے کردار ادا کیا، غم کی اس گھڑی میں پسماندگان کےدکھ میں برابرکے شریک ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More