ہمارے 2 سینیٹرز حکومت کو پیارے ، شاید آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینگے ، بیرسٹر گوہر

ہم نیوز  |  Oct 20, 2024

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 2 سینیٹرز حکومت کو پیارے ہو گئے ہیں اور شاید دونوں آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ ڈالیں گے۔

بیرسٹر گوہر نے نے سینیٹر فیصل سلیم اور زرقا تیمور شاہد کی حکومت کو پیارے ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، لوگوں کو ایسے اٹھانا ہے تو یہ جمہوریت نہیں ہے۔

اپنے ارکان کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ، 2 سینیٹرز حکومت کی کسٹڈی میں ہیں ، شیخ وقاص اکرم

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ادھوری رہی، آئینی ترامیم پر مشاورت جاری تھی کہ پولیس نے کہہ دیا ملاقات کا وقت ختم ہو گیا، بانی کی واضح ہدایات تک آئینی ترامیم پر ووٹ نہیں دیں گے۔

 

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More