اپنے ارکان کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ، 2 سینیٹرز حکومت کی کسٹڈی میں ہیں ، شیخ وقاص اکرم

ہم نیوز  |  Oct 20, 2024

تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آئینی ترمیم کے لیے ووٹ نہیں دے گی، ہم نے اپنے ارکان کو عمران خان کی ہدایت پر محفوظ مقام پر پہنچا دیا ہے۔

ایک انٹرویو میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے اس کے پیش نظر بانی پی ٹی آئی نے ڈیڑھ ماہ قبل ہی پی ٹی آئی ارکان اسمبلی اور سینیٹر کو محفوظ رکھنے کا کہا تھا۔

7 حکومتی ارکان آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں دینگے ، بیرسٹر گوہر کا دعویٰ

انہوں نے مزید نے کہا کہ ہمارے 2 سینیٹرز ڈاکٹر زرقا اور فیصل سلیم حکومت کی کسٹڈی میں ہیں، ہم نے مولانا فضل الرحمان کے سامنے بھی یہ معاملہ اٹھایا ہے کہ ہمارے بندے بٹھائے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام اتحادیوں کو ملا کر بھی حکومت کے نمبر پورے نہیں ہوتے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More