ایل پی جی کے استعمال پر پابندی کیوں عائد کی گئی؟ وجہ سامنے آگئی

سچ ٹی وی  |  Oct 20, 2024

پشاور میں گاڑیوں میں لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے دفعہ 144 کے تحت پابندی کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے تحت گاڑیوں میں ایل پی جی سلنڈر کا استعمال خطرناک ہے، اس کے علاوہ غیر رجسٹرڈ سلنڈر تیار کرنے والوں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ خصوصاً اسکول اور کالجز کی گاڑیوں میں سلنڈر اور گیس کے استعمال کی ممانعت ہوگی، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More