ڈاکٹر، خاتون مریضہ کے پیٹ میں قینچی بھول گئے، 12 برس بعد انکشاف

اردو نیوز  |  Oct 20, 2024

انڈین ریاست سکم میں ایک خاتون نے مسلسل رہنے والی تکلیف سے نجات کے لیے اپینڈکس کا آپریشن کروایا، لیکن وہ ایک اور نہ ختم ہونے والی تکلیف کا شکار ہو گئیں۔

انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق خاتون ایک دہائی سے زائد عرصے تک اس تکلیف میں مبتلا رہیں اور کئی ڈاکٹر اس کی وجہ معلوم کرنے میں ناکام رہے۔

تاہم جب رواں ماہ کے شروع میں جب انکشاف ہوا تو اس نے انہیں اور ان کے خاندان کو حیران کر دیا۔ 45 سالہ خاتون کے پیٹ میں سرجیکل قینچی پائی گئی جو 2012 میں اپینڈکس کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹروں نے چھوڑ دی تھی۔

خاتون کے شوہر نے بتایا کہ ان کا 2012 میں گنگٹوک کے سر تھوٹوب نمگیال میموریل ہسپتال میں آپریشن ہوا تھا اور اس کے بعد ان کے پیٹ میں مسلسل درد رہتا تھا۔ بہت سے ڈاکٹروں کو دکھایا جنہوں نے انہیں دوا دی، لیکن درد ختم نہیں ہوتا تھا۔

8 اکتوبر کو وہ دوبارہ اسی ہسپتال گئیں اور ایکسرے سے پتہ چلا کہ ان کے پیٹ میں قینچی ہے۔

طبی ماہرین کی ایک ٹیم نے قینچی کو نکالنے کے لیے فوری طور پر سرجری کی اور کہا جاتا ہے کہ خاتون کی حالت مستحکم ہے اور وہ صحت یاب ہو رہی ہیں۔

جیسے ہی یہ خبر پھیلی تو اس نے لوگوں میں غم و غصے کو جنم دیا اور ریاست میں ہسپتال اور طبی حکام سے جواب دہی کا مطالبہ کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More