بابر اعظم سے متعلق محمد عامر کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل

سچ ٹی وی  |  Oct 19, 2024

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے بابر اعظم کی حمایت میں بیان دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر فاسٹ بولر محمد عامر نے بابر اعظم کے خلاف منفی تبصروں پر برہمی کا اظہار کیا اور ساتھی کھلاڑی کی حمایت بھی کی۔

انہوں نے لکھا کہ پلیز گھٹیا سوچ ختم کرو کے بابر ٹیم مین نہیں تھا یا وہ کھلاڑی نہیں تھا جس سے ٹیم جیت گئی، ہم بہتر منصوبہ بندی کے ساتھ کھلے، ہوم ایڈوانٹیج کا فائدہ لیا اور جیت گئے۔

محمد عامر نے کہا کہ ’برائے کرم اپنے کھلاڑی کے ساتھ پرسنل نہ ہوں پرفارمنس پر بات کریں۔‘

واضح رہے کہ بابر اعظم آخری 18 ٹیسٹ اننگز میں بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے ہیں جس کے بعد سلیکشن کمیٹی کی سفارش پر انگلینڈ کیخلاف انہیں دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ کیا گیا۔

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں بابر بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے تھے۔

دوسرا ٹیسٹ جیتنے پر بابر اعظم نے شان مسعود الیون کو مبارک باد بھی دی۔ بابر اعظم نے لکھا کہ ’بہت خوب، ٹیم! شاندار جیت، کوشش اور جذبے پر فخر ہے۔‘

یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 24 سے 28 اکتوبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More