آئینی ترمیم: سینیٹ اجلاس شروع ہو گیا

ہم نیوز  |  Oct 19, 2024

اسلام آباد: سینیٹ اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال خان کی زیر صدارت شروع ہو گیا۔

سینیٹ اجلاس کے آغاز میں ارکان کی تعداد 37 تھی جس بڑھ کر 44 ہو گئی۔ جس میں سے پیپلز پارٹی کے سینیٹرز کی ارکان کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔ چیئرمین سینیٹ کی فائل بھی ایوان میں پہنچا دی گئی۔

سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کو مؤخر کیا گیا۔ سینیٹ میں بینکنگ کمپنیات ترمیمی بل 2024 وفاقی وزیر خزانہ اورنگزیب کی جانب سے پیش کیا گیا۔

اس سے قبل پیپلزپارٹی نے اپنے تمام ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ کو 11 بجے تک پارلیمنٹ پہنچنے کی ہدایت کی تھی۔

سینیٹ اجلاس جو 8 بجے شروع ہونا تھا تین گھنٹے کی تاخیر کے بعد رات 11 بجے شروع ہوا۔

مجوزہ 26 ویں آئینی ترامیم کی منظوری کے حوالے سے اجلاس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کے تازہ دم دستے بھی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پہنچ گئے جو کسی بھی ناگہانی صورتحال سے مکمل طور پر نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More