غزہ میں غذائی امداد سے متعلق اسرائیلی دعووں پر حماس کا ردعمل

سچ ٹی وی  |  Oct 19, 2024

حماس کے سینئر رہنما سامی ابو زہری نے کہا ہے کہ غزہ میں غذائی امداد سے متعلق اسرائیل جھوٹ بول رہا ہے۔

ایک بیان میں حماس رہنما نے کہا کہ شمالی غزہ میں اسرائیلی مظالم بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں، یہ سلسلہ 15 روز سے جاری ہے۔

سامی ابو زہری نے مزید کہا کہ اسرائیل نے اپنے مظالم پر پردہ ڈالنے کےلیے مواصلات کا نظام معطل کیا ہے، غزہ میں غذائی امداد سے متعلق اسرائیل جھوٹ بول رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ 15 روز سے شمالی غزہ میں کسی امداد کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی، شمالی غزہ سے انخلا کرنے والے شہریوں کو اسرائیلی فوج حراست میں لے رہی ہے۔

حماس کے سینئر رہنما نے کہا کہ اسرائیل مسلسل اسپتالوں اور طبی عملے کو نشانہ بنا رہا ہے، انسانی حقوق کے ادارے، فلسطین میں طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے کردار ادا کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More