پی ٹی آئی وفد اور بلاول کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں، آئینی ترامیم کے مسودے پر اہم مشاورت

ہم نیوز  |  Oct 19, 2024

بلاول اور پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات، آئینی ترامیم کے مسودے کی منظوری پر مشاورت کی گئی۔

پی ٹی آئی وفد بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر، علی ظفر اور چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا بھی وفد کا حصہ تھے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آئینی ترامیم کی منظوری کے حوالے سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔

بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد نے وزیر اعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں آئینی ترامیم کے مسودے کی منظوری کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ملاقات میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، شیری رحمن، نوید قمر اور مرتضی وہاب بھی شامل تھے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کا امکان

بلاول بھٹو زرداری وہاں سے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش پہنچے جہاں بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے ان کا استقبال کیا۔ وہ صبح ہی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے تھے۔

بلاول کی آمد سے کچھ دیر قبل ہی پی ٹی آئی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی اور آئینی ترامیم پر بات کی تھی۔

یاد رہے کہ بلاول بھٹو نے گزشتہ روز بھی فضل الرحمان سے دو ملاقاتیں کی تھیں، پہلی ملاقات کے وقت گزشتہ روز پی ٹی آئی کا وفد پہلے سے موجود تھا جس پر بلاول نے باہر رک کر فضل الرحمان کا انتظار کیا تھا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More