وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کا امکان

ہم نیوز  |  Oct 19, 2024

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا، جس میں آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کیے جانے کا امکان ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں وفا قی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر 12 بجے ہوگا، کابینہ کا اجلاس 9 بجے ہونا تھا لیکن وقت تبدیل کر دیا گیا۔

کابینہ اجلاس میں حکومتی اتحادی جماعتوں کے اتفاق رائے کے نتیجے میں آج مجوزہ آئینی ترامیم کے مسودے کی منظوری کا امکان ہے۔

سیٹی بجنے والی ہے، ان کا ٹائم گزر گیا، شیخ رشید

واضح رہے کہ و فاقی کابینہ کا اجلاس گزشتہ شام ساڑھے سات بجے ہوا تھا، جس میں وفاقی وزرا اور کابینہ کے ارکان شریک ہوئے، کسی اعلامیے کے بغیر اجلاس بغیر کسی کارروائی کے آج ہفتے کے روز تک ملتوی کردیا گیا تھا، جو کہ آج دوپہر 12 بجے ہوگا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More