حزب اللہ نے جنگ کے اگلے مرحلے کا اعلان کردیا، اسرائیل پر حملے مزید تیز ہوں گے

سچ ٹی وی  |  Oct 18, 2024

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ کو اب نئے مرحلے میں لے جانے کا اعلان کیا ہے جس میں اسرائیل پر حملے مزید تیز ہوں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کے ساتھ ان کی لڑائی اب نئے مرحلے کی طرف جارہی ہے۔

حزب اللہ کی جانب سے بتایا یگا ہےکہ گزشتہ کچھ دنوں میں دشمن کے خلاف نئے ہتھیار بھی استعمال کیے ہیں۔

حزب اللہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ہم اسرائیل کے خلاف جنگ کے نئے مرحلے کا آغاز کررہے ہیں اور اب پہلی دفعہ گائیڈڈ میزائل اور نئے قسم کے خودکش ڈرون طیارے استعمال کیے جائیں گے‘۔

واضح رہے کہ حزب اللہ نے اسی ہفتے کے آغاز میں اپنے ایک نئے میزائل 'قادر ٹو' سے بھی تل ابیب کو نشانہ بنایا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More