ملتان ٹیسٹ کا دوسرا روز،انگلینڈ نے 6وکٹوں پر 239رنز بنالیے

ہم نیوز  |  Oct 16, 2024

ملتان ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا۔

انگلینڈ نے 6وکٹوں کے نقصان پر 239رنز بنالیے،پاکستان کو پہلی اننگز میں127رنز کی برتری حاصل ہے،بین ڈکٹ 114اورجوروٹ نے34رنز بنائے،زیک کرولی27، اولی پوپ29اورہیری بروک نے9رنز کی اننگز کھیلی۔

کھلاڑی کو تھپڑ مارنے پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ہیڈکوچ معطل

ساجد خا ن نے 4اورنعمان علی نے 2وکٹیں حاصل کیں، قبل ازیں پاکستانی ٹیم 366 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔قومی ٹیم نے اپنی ادھوری بیٹنگ کا آغاز کیا۔ گزشتہ روز پاکستانی بیٹنگ کا اختتام 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز پر ہوا تھا۔

دوسرے روز کے آغاز پر قومی ٹیم کی چھٹی وکٹ 5 رنز کے اضافے کے ساتھ ہی گر گئی۔ محمد رضوان 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آغا سلمان بھی زیادہ دیر پچ پر کھڑے نہ رہ سکے اور 31 رنز کے انفرادی اسکور کے ساتھ پویلین لوٹ گئے۔ نئے آنے والے کھلاڑی ساجد خان صرف 2 رنز ہی بنا سکے اور یوں پاکستان کو 309 رنز پر آٹھویں وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا۔

پی سی بی نے افتخار احمد کو جرمانہ کردیا

دوسرے روز کے کھیل میں کھانے کے وقفے تک قومی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 358 رن بنا چکی۔ جبکہ عامر جمال 37 اور نعمان علی 29 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔کھانے کے وقفے کے بعد جلد ہی پاکستان کی نویں وکٹ بھی گر گئی۔ عامر جمال 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔نعمان علی 32 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More