نیوزی لینڈ نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

ہم نیوز  |  Oct 14, 2024

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو54رنز سے شکست دیدی۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 111رنز کا ہدف دیا،جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 11.4اوورز میں 56رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔

بابر اعظم کے حق میں بیان ، فخر زمان کو شوکاز نوٹس جاری

نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس 28رنز بنا کر نمایاں رہیں،بروک ہیلی ڈے 22اور کپتان سوفی ڈیوس نے 19 رنز بنائے،پاکستان ویمن کی جانب سے نشرہ سدھو نے 3وکٹیں حاصل کیں،سعدیہ اقبال اور عمیمہ سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس جیت کیساتھ ہی نیوزی لینڈ نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا،پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ سے باہر ہو گئیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More