بابراعظم اور شاہین ٹیسٹ اسکواڈ سے ڈراپ، شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا

سچ ٹی وی  |  Oct 14, 2024

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بقیہ 2 میچز میں بابر اعظم، شاہین اور نسیم شاہ کو شامل نہ کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا۔

سوشل میڈیا پر ایک بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک دینےکے فیصلے کو سپورٹ کرتا ہوں۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ان چیمپئن کھلاڑیوں کی حفاظت کرے گا اور ان کا کیریئر بھی طویل ہوگا۔

شاہد آفریدی کے مطابق اس فیصلے سےکھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو گروم کرنے اور ان کو ٹیسٹ کرنےکا موقع ملےگا، اس سے مستقبل کے لیے بینچ اسٹرینتھ کو مضبوط بنانےکا موقع بھی ملےگا۔

خیال رہے کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے اور بابر اعظم، نسیم شاہ ، سرفراز احمد اور شاہین آفریدی کو ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ سابق کپتان بابر اعظم سمیت چار ٹاپ کھلاڑیوں کو اس لیے آرام دیا گیا ہے تاکہ وہ نئے سرے سے تازہ دم ہوکر واپس آسکیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More