فخر زمان کو شوکاز نوٹس جاری

سچ ٹی وی  |  Oct 14, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹر فخر زمان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔

قومی کرکٹر فخر زمان کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بابراعظم کے حق میں سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرنے کی وجہ سے شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فخر زمان سے 21 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا ہے،فخر زمان سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ پلیئر ہیں۔

قومی کرکٹر فخر زمان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ میں سابق کپتان بابر اعظم کو ڈراپ کرنے کے فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ گھبراہٹ میں فیصلے کرنے کے بجائے اپنے کھلاڑیوں کا تحفظ کریں۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر فخر زمان نے بیان جاری کیا اور بھارتی اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کی مثال دی۔

فخر زمان نے لکھا کہ بھارت نے ویرات کوہلی کو تین سال خراب فارم کے باوجود ڈراپ نہیں کیا، انہیں بینچ پر نہیں بٹھایا گیا۔

پاکستانی اوپنر نے کہا کہ بابر اعظم کو ڈراپ کرنے کی خبریں باعث تشویش ہیں،پاکستان کے بہترین بیٹر کو ڈراپ کرنے سے منفی پیغام جائے گا۔

واضح رہے اتوار کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستان اسکواڈ کا اعلان کیا گیا جس میں سے بابر اعظم، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کو ڈراپ کردیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More