حزب اللہ کا اسرائیل پر ڈرون حملہ، 4 صہیونی فوجی ہلاک، درجنوں زخمی

سچ ٹی وی  |  Oct 13, 2024

شمالی اسرائیل پر حزب اللہ کے ڈرون حملے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ 40 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق شمالی اسرائیل میں بنیامینا کے علاقے میں دھماکا سنائی دیا کہ جس کے بعد متاثرہ مقام پر ایمبولینسز روانہ کردی گئیں۔

عرب میڈیا کے مطابق لبنان سے آنے والے ڈرون نے اسرائیلی فوج کی ٹریننگ بیس کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی میڈیا اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملے کے مقام پر بڑی تعداد میں ایمبولنسز موجود ہیں جبکہ زخمیوں کو منتقل کرنے کے لیے ہیلی کاپٹروں کی بھی متواتر پروازیں جاری ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملے کے بعد اطراف کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک ہے۔

 

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حزب اللّٰہ کی جانب سے بین یامین کے علاقے میں ڈرون حملہ کیا گیا ہے، حملے کے وقت ایمرجسنی سائرن بھی نہیں بج سکے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی طرف سے شمالی غزہ پر 9 دن سے جاری محاصرے میں کم از کم 300 افراد شہیدہو چکے ہیں جبکہ زمینی حملے اور ڈرون حملوں کی وجہ سے ہزاروں فلسطینی محصور ہیں اور کھانے پینے کی اشیاء کی شدید قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 42 ہزار 227 افراد شہید اور 98 ہزار 464 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More