سچ ٹی وی | Oct 13, 2024
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری اور میاں محمد نواز شریف کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر گفتگوہوئی اورچیئرمین پیپلزپارٹی نے ن لیگ کے سربراہ کوجمعیت علمائے اسلام سے آئینی ترمیم پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
بلاول بھٹواور میاں محمد نواز شریف کے درمیان 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے پر گفتگو ہوئی۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More