پی آئی آئی کو ایک اور بڑا جھٹکا، سینئر رہنما عہدے سے مستعفی

سچ ٹی وی  |  Oct 13, 2024

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور خیبر پختونخوا کے سابق گورنر شاہ فرمان نے وزیر اعلیٰ کے سینئر مشیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

شاہ فرمان نے استفیٰ دینے کے بعد بتایا کہ وزیراعلیٰ کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے سینئر مشیر بنایا۔ عمران خان کی تشکیل کردہ احتساب کمیٹی کا رکن ہوں اور کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر نظر رکھنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کا حصہ بن کر اچھا محسوس نہیں کر رہا ہوں کیونکہ اس عہدے کی وجہ سے میری ذمہ داریوں پر اثر پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں حکومت کی کارکردگی، میرٹ کی خلاف ورزی یا بدعنوانی کے حوالے سے اگر کوئی شکایت ہو گی تو وزیر اعلیٰ کی مدد کروں گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More