شان مسعود نے پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا

سچ ٹی وی  |  Oct 11, 2024

قومی ٹیم کے ریڈ بال فارمیٹ کے کپتان شان مسعود ابتدائی 6 ٹیسٹ ہارنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے۔

ملتان ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں اننگز کی شکست کا مزہ چھکنے والے کپتان شان مسعود کی قیادت میں قومی ایک بھی فتح حاصل نہ کرسکی۔

قومی ٹیم کو آسٹریلیا نے تین، کمزور حریف بنگلادیش نے ہوم گراؤنڈ پر 3 اور اب انگلینڈ نے ابتدائی ٹیسٹ میں شکست دیکر ناکام ترین کپتان بنوادیا۔

وہ پاکستان کے واحد کپتان ہیں جنہوں نے ابتدائی 6 میچز میں ٹیم کی قیادت کی ہو تمام میچز میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہو۔

اس سے قبل 1962 انگلینڈ کے خلاف 5 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی قیادت کرنے والے جاوید برکی کو بطور کپتان ابتدائی 3 شکستوں کا منہ دیکھنا پڑا تھا تاہم انکی ٹیم چوتھا ٹیسٹ میچ ڈرا کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More