ملتان ٹیسٹ ، انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 47 رنز سے شکست دیدی

ہم نیوز  |  Oct 11, 2024

ملتان ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم ہر شعبے میں ناکام ،انگلینڈ نے ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دے دی۔

آج پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز 152 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو سلمان علی آغا 41 اور عامر جمال 27 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

ملتان ٹیسٹ ، انگلینڈ نے نئے ریکارڈ اپنے نام کر لئے

کوئی پاکستانی بیٹر جم کر نہیں کھیل سکا ، پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 220 رنزبنا کر آوٹ ہو گئی،  سلمان آغا 63 ، سعود شکیل 29 ، صائم ایوب 25 رنزبنا کر آؤٹ ہوئے۔

انگلیںڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ گس ایٹکنسن اور برائیڈن کارس نے 2،2 وکٹیں لیں ۔

انگلینڈ نے پہلی اننگز 7 کھلاڑی آؤٹ پر 823 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی تھی جبکہ پاکستان نے پہلی اننگ میں 556 رنز بنائے تھے۔

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More