داسو ہائیڈل پاور پراجیکٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت گرفتار 2 دہشت گرد ہلاک

سچ ٹی وی  |  Oct 11, 2024

داسو ہائیڈل پاور پراجیکٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت گرفتار 2 دہشتگرد فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ گرفتار دہشتگردوں کو چھڑانے کے لیے ان کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں محمد حسین اور ایاز عرف جہانزیب کو سکیورٹی خدشات پر ساہیوال جیل سے منتقل کیاجارہا تھا جہاں سمندری کے علاقے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ ترجمان کا بتانا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں کو چھڑانے کے لیے ان کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔

واضح رہے کہ داسو حملے میں ملوث دہشتگردوں کو عدالت سزائے موت سنا چکی تھی، 14 جولائی 2021 کو داسو حملے میں 9 غیر ملکیوں سمیت 13 افرادہلاک اور 20 زخمی ہوئےتھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More