حملے کے لیے جس کی فضائی یا زمینی حدود استعمال ہوئی وہ نشانہ ہوگا: ایران نے خبردار کردیا

سچ ٹی وی  |  Oct 11, 2024

ایران نے امریکی اتحادیوں کو خبردار کیا ہے کہ حملے کے لیے جس کی فضائی یا زمینی حدود استعمال ہوئی وہ نشانہ ہوگا۔ ایران نے اسرائیلی وزیر دفاع یواف گیلانٹ کی دھمکی کے جواب میں جوابی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں، اگر اسرائیل نے حملہ کیا تو دشمن کو دھول میں اڑا دیں گے۔

ایرانی اخبار کے مطابق ایران نے خلیج فارس میں امریکی اتحادیوں کو خبردار کیا جس میں خفیہ سفارتی ذرائع سے اردن، امارات، سعودی عرب اور قطر کو پیغام دیا گیا ہے۔

اخبار کا دعویٰ ہے کہ ان ممالک نے بائیڈن انتظامیہ پر واضح کیا ہے کہ وہ امریکا یا اسرائیل کو اپنے فوجی انفرا اسٹرکچر یا فضائی حدود ایران کے خلاف جارحیت کے لیے استعمال کرنے دینا نہیں چاہتے۔

اس سے قبل ایران نے اسرائیلی وزیر دفاع یواف گیلانٹ کی دھمکی کے جواب میں جوابی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں، اگر اسرائیل نے حملہ کیا تو دشمن کو دھول میں اڑا دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے اندر جو اہداف چاہے انہیں نشانہ بنایا، ایرو، ڈیوڈ سلنگ اور آئرن ڈوم اسرائیلی دفاعی نظام اور دیگر ملک ناکام رہے۔

یاد رہے کہ ایران نے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے اسرائیل پر 190 میزائل داغے تھے جس میں اسرائیل کی تین ائیر بیسز اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

ایران کی القدس فورس نے اسرائیل پر حملے میں 90 فیصد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ ایران کے زیادہ تر میزائل تباہ کر دیے تھے، کچھ میزائل اسرائیل کی حدود میں گرے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More