سعودی وفد کا دورہ سرمایہ کاری اور معاشی تعلقات کیلئے اہم سنگ میل ہے: وزیر اعظم

سچ ٹی وی  |  Oct 11, 2024

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سعودی وفد کا دورہ پاکستان سرمایہ کاری اور معاشی تعلقات کیلئے اہم سنگ میل ہے۔ وزیراعظم نے سعودی وزیر سرمایہ کاری اور ان کے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط ہوگا۔

جمعرات کو وزیر اعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیزالفالح کی سربراہی میں مہمان وفد نے ملاقات کی جس کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وفاقی وزراء بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے سعودی وزیر سرمایہ کاری اور ان کے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط ہوگا۔

شہباز شریف نے معزز مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، سعودی وفد کا یہ دورہ سرمایہ کاری اور معاشی تعلقات کیلئے اہم سنگ میل ہے ۔

وزیراعظم نے سعودی وزیر سرمایہ کاری کو ہلال پاکستان ایوارڈ ملنے پر بھی مبارکباد دی اور خادم الحرمین الشریفین اور ولی عہد کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ پاکستان سعودی بزنس فورم میں ہونے والی نتیجہ خیز بات چیت کو خوش آئند قرار دیا ۔

ملاقات میں وزیر اعظم نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے پیشرفت اور نجکاری پروگرام پر بھی روشنی ڈالی اور وفد کو حکومت کے نجکاری پروگرام سے آگاہ کیا ۔

شہبازشریف نے سعودی ویژن 2030 کی حمایت سمیت دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا اور او آئی سی میں فلسطین ، کشمیراور اسلاموفوبیا جیسےمعاملات پر سعودی عرب کے کردار کو سراہا۔

اس موقع پر سعودی وزیر سرمایہ کاری نے سرمایہ کاری کیلئے سعودی عرب کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ 27 مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط سفر کا محض ایک آغاز ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More