افغان فورسز کی جارحیت پر پاک فوج کا منہ توڑ جواب، بھاری نقصان اٹھانا پڑا

سچ ٹی وی  |  Oct 09, 2024

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر افغان فورسز کی جارحیت ناکام بنادی۔ پاک افغان باڈر نوشکی غزنالی سیکٹر پر افغان فورسز کی جانب سے باڑ کی مرمت کے دوران پاکستانی چیک پوسٹوں پر فائرنگ کی گئی تاہم سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغان چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کے باڑ کی مرمت کے دوران افغان فورسز کی جانب سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر فائرنگ کی گئی، جس پر پاکستان نے افغان فورسز کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کی اور افغان چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے وقت پاکستانی فورسز باڑ کی مرمت کررہی تھیں، جب کہ پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی کے نتییجے میں افغان فورسز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے موثر اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے گا اور اپنی علاقائی سالمیت پر کسی صورت حرف نہیں آنے دیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More