ایم بی بی ایس طلبا کی رجسٹریشن فیس میں اضافہ

ہم نیوز  |  Oct 09, 2024

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم بی بی ایس طلبا کی رجسٹریشن فیس میں اضافہ کردیا ہے۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ایم بی بی ایس کرنے والے طلبا کی رجسٹریشن فیس میں اضافہ کیا، نجی میڈیکل کالج کے طالب علم پی ایم ڈی سی رجسٹریشن کے لیے 15ہزار جمع کروائیں گے۔

لاہور ہائیکورٹ کی اسکول اور کالجز کی بسوں پر بچوں کو پک اینڈ ڈراپ دینے کی ہدایت

واضح رہے کہ گزشتہ برس نجی میڈیکل کالج کے طلبا کی رجسٹریشن فیس10 ہزار تھی سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجز کے طالبعلم 7ہزار روپے جمع کروائیں گے۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے فیس میں اضافے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More