حزب اللّٰہ کا اسرائیل پر میزائل حملے بڑھانے کا اعلان

سچ ٹی وی  |  Oct 08, 2024

حزب اللّٰہ کے ڈپٹی چیف شیخ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر میزائل حملوں کا دائرہ بتدریج بڑھا رہے ہیں، اسرائیلی حملوں سے خوفزدہ نہیں ہیں۔

چیف شیخ نعیم قاسم نے اسرائیل پر حملوں کے ایک سال مکمل ہونے پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن مشرقِ وسطیٰ میں تبدیلی کا آغاز ہو گا۔

ان کا کہنا ہے کہ حزب اللّٰہ کمان مربوط ہے، امریکا و اسرائیل جنگی جرائم میں ملوث ہیں۔

حزب اللّٰہ کے ڈپٹی چیف شیخ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ دشمن کو نشانہ بنا رہے ہیں، اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائی سے نہیں ڈرتے۔

نعیم قاسم نے یہ بھی کہا کہ دشمن کے حملوں سے سنبھل چکے، چین آف کمان بھرپور کام کر رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More